لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے اکیڈمک نمبر کو حتمی میرٹ میں ختم کرنے کے فیصلے کو مختلف حلقوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اس فیصلے کو کمیشن کے تاریخ ساز اور اصلاحاتی اقدامات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد بھرتی کے عمل کو زیادہ شفاف، منصفانہ اور یکساں مواقع پر مبنی بنانا ہے-سابق ممبرانِ پنجاب پبلک سروس کمیشن، سینئر سول سرونٹس، معروف ڈاکٹروں اور پروفیسروں نے کمیشن کے اس فیصلے کو میرٹ اور شفافیت کے فروغ کی جانب ایک مثبت اور جرات مندانہ قدم قرار دیا ہے۔