لاہور (خصوصی رپورٹر) بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز (ملٹری)، چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ نے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (PMDFC) کے دفتر کا دورہ کیا۔ ایم ڈی PMDFC سید زاہد عزیز اور سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں پنجاب سٹیز پروگرام اور وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری سکیموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔