لاہور(خبرنگار) ہائی کلاسز کے نصاب میں تبدیلی کے بعد پرائمری کے نصاب میں بھی تبدیلی کی تجویز زیر غور ہے۔ ابتدا میں پہلی سے تیسری جماعت تک کے پرائمری نصاب میں تبدیلی پر کام کیا جارہا ہے۔ حکام کے مطابق پرائمری سطح کے نصاب میں سے غیر ضروری مواد نکالا جائے گا تاکہ بچوں کی سمجھنے اور سیکھنے کی صلاحیت بہتر ہو سکے۔ نصاب میں صرف وہ سٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کم شامل رہیں گے جو واقعی ضروری ہیں جبکہ باقی اضافی مواد حذف کر دیا جائے گا۔ تعلیمی ماہرین کے مطابق پرائمری نصاب کا زیادہ بوجھ بچوں کے لیے سمجھنے اور سیکھنے میں رکاوٹ بن رہا تھا، اس لیے نصاب میں یہ اصلاحات بچوں کی تعلیمی بہتری کے لیے اہم قرار دی گئی ہیں۔