• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیابیطس سے بچاؤ کیلئے طرز زندگی میں تبدیلی ناگزیر ، پرنسپل جنرل ہسپتال

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال، پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ ذیابطیس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک سنگین قومی مسئلہ ہے۔ خون کے ایک قطرے سے ذیابطیس کی بروقت تشخیص ممکن ہے، جبکہ تاخیر سے علاج پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے۔ اس مرض سے بچاؤ کے لیے ہمیں اپنے طرزِ زندگی میں فوری تبدیلیاں لانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ صحت مند طرزِ زندگی، متوازن غذا اور باقاعدہ ورزش ہی اس مرض کے خلاف مؤثر ہتھیار ہیں۔ پروفیسر فاروق افضل نے ان خیالات کا اظہار عالمی یومِ ذیابطیس کے موقع پر لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ آگاہی لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
لاہور سے مزید