کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی اور جناح ٹائون کے درمیان پراپرٹی کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا،دونوں اداروں کا عملہ آمنے سامنے،ٹائون چیئرمین کی ہدایت پرعملےنے گرو مندر کے قریب جگر مراد آبادی روڈ پرعلامہ اقبال لائبیری کے نیچے نجی بینک سے خالی ہونے والی جگہ جو کہ کے ایم سی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کرائے پر دی ہوئ تھی سامان سمیت قبضہ میں لے لی اور سامان ٹائون کے ٹرکوں میں بھر کر اسٹور منتقل کردیا اطلاع ملنے پر کے ایم سی سٹی وارڈن اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا عملہ اورافسران موقع پر پہنچ گئے اس دوران ٹائون چیئرمین اور کے ایم سی عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔