جنیوا(آئی این پی )ٹی بی سے متاثرہ ملکوں کی فہرست جاری ،پاکستان پانچویں نمبر پر ہے، جہاں ہرسال تقریباً چھ لاکھ افراد اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں دنیا بھر میں تقریبا 1.23 ملین افراد تپ دق (ٹی بی) کے باعث ہلاک ہوئے اور تقریبا 10.7ملین نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے صرف آٹھ ممالک نے مجموعی عالمی کیسز کا دو تہائی حصہ بنایا، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔