• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن معمار، گھر کے باہر کھڑی خاتون قتل

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلشن معمار کے علاقے میں گھر کے باہر کھڑی خاتون کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ،لانڈھی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے کی حدود نور محمد گوٹھ میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتولہ کی شناخت 40سالہ صلحانہ زوجہ خیر اللہ کے نام سے ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ مقتولہ گھر کے باہر کھڑی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ مقتولہ کو دو گولیاں لگی ہیں۔ سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی شہریار ٹاؤن میں فائرنگ سے 50 سالہ خاتون جویریہ زوجہ قربان علی زخمی ہوگئی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا ۔

ملک بھر سے سے مزید