• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت، بھارت کی نئے اسرائیلی میزائل خریدنے کی کوشش

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت ، بھارت کی نئے اسرائیلی میزائل خریدنے کی کوشش،بھارت اسرائیل سےرافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز کے آئس بریکر کروز میزائل خریدے گا۔بھارتی وفد کا اسرائیل کا دورہ، دفاعی تعاو ن مضبوط بنانےکیلئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ،معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت نئے اسرائیلی میزائلوں کی خریداری اور تیاری میں دلچسپی ظاہر کرنے لگا۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی وزارتِ دفاع کے ڈائریکٹر جنرل جنرل (ر) امیر بارام نے گزشتہ ہفتے بھارتی ہم منصب راجیش کمار سنگھ کے ساتھ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

دنیا بھر سے سے مزید