اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے 2025کے تباہ کن سیلاب کے باوجود غیر معمولی استحکام کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ماہانہ ترقیاتی رپورٹ اور مہینہ کے بہترین افسر کے انتخاب کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کے روزگار کے تحفظ، بحالی اور پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔