کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان نے انڈونیشیا کو چین سے ہتھیار خریدنے کے فوائد دکھائے۔ جکارتا کو یہ یقین دلایا گیا کہ چینی اسلحہ خریدنا نہ صرف سستا اور معیاری ہے بلکہ اس میں امریکی سیاسی دباؤ بھی نہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے چین سے ہتھیار خریدنے کے اپنے تجربے کو انڈونیشیا کے لیے ایک ماڈل کے طور پر پیش کیا ، جس سے جکارتا کو یہ یقین دلایا گیا کہ چینی اسلحہ خریدنا نہ صرف سستا اور معیاری ہے بلکہ اس میں امریکی سیاسی دباؤ بھی نہیں ہے۔ اس پس منظر میں انڈونیشیا نے چین کے ہتھیار خریدنے کی سمت قدم بڑھایا، خاص طور پر ایسے فوجی جہاز جیسے J-10، جنہیں چینی عوامی فوج کی فضائیہ کی بائیئی ائروبیٹک ٹیم نے مشقوں کے دوران رنگین دھوئیں کے ساتھ پیش کیا۔