اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی کابینہ کی منظوری ،گوادر ،عمان فیری سروس کا جلد آغاز ہوگا، محمد جنید چوہدری،ایم او یو جلد متوقع، آپریشن کے تکنیکی پہلوؤں کو حتمی شکل دینے کے لیےعمانی وفد جلد آئے گا،وفاقی وزیر ،وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان اور عمان کے درمیان مسافروں اور کارگو کی نقل و حمل کے لیے گوادر۔عمان فیری سروس کے آغاز کی منظوری دے دی ہے جو خطے میں بحری روابط کے فروغ، تجارت میں اضافے اور سیاحت کے نئے دروازے کھولنے کی سمت ایک اہم سفارتی و معاشی پیش رفت ہے۔