کراچی (اسد ابن حسن) 2023 اور 2024 میں یونان کشتی حادثوں میں ملوث ایف آئی افسران کے کرپشن میں ملوث ہونے کے شواہد ملنے کے بعد کرپٹ افسران کے خلاف ’’آپریشن کلین اپ‘‘ مکمل ہو گیا۔ چند یوم قبل کراچی کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر علی مراد بالادی اور دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز راشد بھٹی اور وسیع اللہ بھٹی کو بھی سیکرٹری داخلہ نے نوکریوں سے برخواست کر دیا ہے، اس طرح برخاست ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد کو بھی نوکری سے برواست کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کو بھی برخاست کیا گیا ہے مگر وہ پہلے ہی ملک سے فرار ہو چکا ہے۔