• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد ( طاہر خلیل، ایوب ناصر ) انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے، تحقیقات کے مطابق افغانستان میں موجود تنظیم کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر اسلام آباد میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی،خودکش حملہ آور کے ہینڈلر ساجد اللہ عرف ”شینا“ کے مطابق ٹی ٹی پی / فتنہ الخوارج کے کمانڈر سعید الرحمن عرف ”داد اللہ“ نے ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے رابطہ کرکے اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے کی ہدایت کی ، خود کش بمبار کا نام عثمان عرف ’قاری‘ تعلق شینواری قبیلے سے ، افغانستان کے صوبے نگرہار کا رہائشی تھا، 2024 اور 2025 کے دوران متعدد بار افغانستان سے پاکستان آیا، خود کش بمبار ایک بار ویزا پر بھی پاکستان آیا تھا، 23 دن پہلے ڈھوک پراچہ اپنے ساتھی کے ساتھ آیا تھا ، حملہ آور کو کمرہ کرائے پر دینے والا سہولت کار بھی گرفتار کر لیا گیا
اہم خبریں سے مزید