کراچی (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کو F-35بیچنے پر اسرائیل کی فوجی برتری اور چینی خطرات، اس اقدام سے اسرائیل کی مشرقِ وسطیٰ میں "معیاری فوجی برتری" متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پینٹاگون کی رپورٹ ہے کہ چین جاسوسی یا سعودی تعاون کے ذریعے ٹیکنالوجی حاصل کر سکتا ہے، امریکی حکام ڈیل میں UAE کی طرح ٹیکنالوجی پروٹیکشن کے اقدامات زیر غور رکھ رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کو 48 F-35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس سے اسرائیل کی مشرق وسطیٰ میں طویل عرصے سے برقرار "معیاری فوجی برتری" متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔