• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

AI ببل خدشات اور امریکی شرح سود پر بے یقینی، عالمی اسٹاک میں شدید مندی

کراچی (نیوز ڈیسک)AI ببل خدشات اور امریکی شرح سود پر بے یقینی،عالمی اسٹاک میں شدید مندی ، اے آئی میں اربوں سرمایہ کاری کے بعد ’ببل‘ بننے کا خوف بڑھ گیا، ایشیائی مارکیٹوں میں4 فیصد تک کمی، امریکی شٹ ڈاؤن کے بعد اقتصادی ڈیٹا کی کمی سے بے اعتمادی بڑھی،سرمایہ کارانتظار اور دیکھوپالیسی پرکاربندہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں جمعہ کے روز شدید گراوٹ دیکھی گئی، جس کی بڑی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو حکام کی جانب سے شرح سود میں مزید کمی پر ہچکچاہٹ، اے آئی سیکٹر کے ممکنہ ببل کے خدشات اور امریکی حکومتی شٹ ڈاؤن کے بعد اقتصادی ڈیٹا کی کمی ہے
اہم خبریں سے مزید