• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکوں کو اپنی ترجیحات کا ازسرنو جائزہ لینا چاہئے‘ گورنر SBP

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ بینکوں کو اپنی ترجیحات کا از سر نو جائزہ لینا چاہیے اور پاکستان کے برآمد کنندگان کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ انہیں مضبوط کرنے کے لیے اپنے کاروباری ماڈل کو حکمت عملی کے ساتھ تبدیل کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو 10ویں پاکستان بینکاری ایوارڈز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے جدت، شمولیت اور ذمہ داری کے ذریعے بینکاری نظام کی ناگزیرتبدیلی کی غرض سے اگلی دہائی کے لیے ایک خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تبدیلی اس وقت تک ممکن نہیں ہوگی جب تک بینک اپنے کاروباری ماڈلز کو نجی شعبے، خاص طور پر ایس ایم ایز اور چھوٹے ڈپازٹرز کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دوبارہ ترتیب نہ دیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ " حکومت کو قرض دے کر بآسانی حاصل ہونے والے نفع پر انحصار کرنے والے بینک ،اُن بینکوں سے پیچھے رہ جائیں گے جو ڈپازٹس مجتمع کر رہے ہیں اور محروم طبقات کی بڑھتی ہوئی قرض کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں،" ۔
اہم خبریں سے مزید