• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1122راولپنڈی کے زیر اہتمام حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن منایا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ریسکیو 1122 راولپنڈی کے زیر اہتمام روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن منایا گیا، اس موقع پرریسکیو 1122 راولپنڈی کی ٹیموں نے روڈ حادثات کی روک تھام کے لیے آگاہی واک کا اہتمام کیا اور پمفلٹ تقسیم کیے،عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی انجینئر صبغت اللہ نے کہا کہ روڈ حادثات ایک بڑا مسئلہ ہے جس سے ہر سال ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 راولپنڈی روڈ ٹریفک حادثات میں متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی ضروری ہے کیونکہ کہ محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر ایک منٹ میں ایک روڈ ٹریفک حادثہ پیش آتا ہے، ان ٹریفک حادثات کے اثرات براہ راست پوری فیملی پر آتے ہیں اور کئی والدین کی اکلوتی اولاد زخمی، معذور یا جا ں بحق ہوتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننا چاہیے اور گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
اسلام آباد سے مزید