راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا، سر چ آپریشن کے دوران45 افراد،240 گھروں،28 گاڑیوں اور62 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا،جبکہ جانچ پڑتال کےلئے 25 مشکوک افراد کوتھانہ منتقل کیا گیا،دریں اثنا ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے کہا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرناہے۔