• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدل دو نظام اجتماع عام کی تیاریاں جاری ہیں ، مرتضی کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ کاکڑ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے بدل دو نظام اجتماع عام کی تیاریاں بلوچستان بھر میں جاری ہیں اجتماع کا مرکزی نعرہ بدل دو نظام ہے اجتماع عام میں مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ بلوچستان کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے یہ بات انہوں نے امرائے اضلاع سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اجتماع عام سے ملک گیر سطح پر مضبوط تحریک کا آغاز کیا جائے گا جو آئینی اور جمہوری دائرے میں رہ کر پاکستان کو اشرافیہ کے نظام سے نجات دلائے گی یہ اجتماع ملک سے مایوس نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوگا اجتماع میں بلوچستان سمیت مزدوروں ، طلباء ، کسانوں ، خواتین اور تمام مظلوم طبقات کے حقوق کے تحفظ اور انہیں استحصالی نظام سے چھٹکارا دلانے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید