کوئٹہ(این این آئی)ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادرنقیب اللہ کاکڑ نے بتایا کہ ایران میں پھنسے ہوئے پانچ طلبہ سمیت 51 افراد گبدریمدان سرحد عبور کرکے بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے وطن واپس آنے والوں میں بزنس مین، سیاح اور طلبہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن واپس پہنچنے والے افراد کو سرحد پر ایف آئی اے کی جانب سے 24 گھنٹے امیگریشن کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ ایران سے واپس آنے والے افراد کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رہائش، کھانے پینے اور سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔