• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندہ اور باشعور قومیں اپنی ثقافتی و روایتی اقدارکا تحفظ کرتی ہیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں بلوچ کلچر ڈےکو منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت،منفرد طرز زندگی کو بہتر سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے،بلوچ قوم انتہائی جری اور تاریخ میں اہمیت کی حامل قوم ہے اس قوم سے تعلق رکھنے والے افراد نے مختلف شعبہ زندگی میں کلیدی کردار ادا کیا،اپنی ثقافت کو یاد رکھنے والی قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں صدیوں پرانی ثقافت پر بلوچ قوم کو ناز ہے،بلوچ روایات پر عمل کرکے خوشحال معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہارسابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ،سابق وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی،ممتاز قانون دان صدر ہائی کورٹ بار اسیوسی ایشن میر عطا اللہ لانگو ایڈووکیٹ، معروف قانون دان چنگیز حئی بلوچ،قومی وطن پارٹی کے رہنما میر شیر علی میروانی نے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، رہنماوں نے کہا کہ بلوچی ثقافت نہ صرف منفرد تاریخ رکھتی ہے بلکہ بلوچی اشیاء کو عالمگیر شہرت حاصل ہے،منفرد ملبوسات، کھانوں کی الگ روایات،بلوچ موسیقی کی اپنی پہنچان آپ ہیں ، صدیوں پرانی ثقافت پر بلوچ قوم کو ناز ہےزندہ قومیں ہی اپنی ثقافت کلچر اور رسم ورواج کا پرچار کرتی ہے جو قومیں اپنی ثقافت اور رسم ورواج کو بھول جاتی ہے وہ ترقی نہیں کرسکتی اس لئے ہمیں نوجوان نسل کو اپنی ثقافت رسم وروا ج کی آگاہی کیلئے پروگرام منعقد کرنے چاہیئیں زندہ قومیں اپنی ثقافت کو یاد رکھتی ہیں بلکہ ان کے ایام جوش و خروش سے مناتی ہیں۔
کوئٹہ سے مزید