• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینا مجید بلوچ کے والد کے انتقال پر وزیر اعلیٰ کا اظہار تعزیت

کوئٹہ( خ ن)وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے انتقال کو اہل خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ والد کا سایہ اولاد کے لیے ایک عظیم نعمت اور مضبوط سہارا ہوتا ہےانہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مینا مجید بلوچ اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
کوئٹہ سے مزید