• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں وکلاء کنونشن پر حملہ سندھ حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، لائرز ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کے رہنماوں علی احمد کرد اور راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سندھ وکلا ایکشن کمیٹی کی جانب سے سکھر میں وکلاء کنونشن پر مسلح افراد کی جانب سے حملے کو سندھ حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے وکلاء نے 26 ویں اور 27 ویں آئینی کو مسترد کردیا ہے جس کے خلاف ملک بھر سے وکلاء نے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا ہے ، 27 اور 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ کے دو معزز جحجز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفی دیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بھی استعفی دیا ہے انہوں نے کہا کہ سکھر میں 26 ویں , 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء کنونشن پر حملہ ، سندھ بار کونسل کے ممبران سمیت وکلاء کو زدوکوب کرنے کا واقعہ قابل مذمت ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
کوئٹہ سے مزید