• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہار انتخابات میں عالمی بینک کے 14 ہزار کروڑ روپے کے غلط استعمال کا الزام

کراچی (نیوز ڈیسک) بہار انتخابات میں عالمی بینک کے 14ہزار کروڑ روپے کے غلط استعمال کا الزام، جَن سوراج پارٹی کے مطابق خواتین کو 10 ہزار فی کس منتقل کیے گئے، یہ رقوم ووٹنگ سے ایک دن پہلے تک جاری رہیں۔ صدر ادے سنگھ کاپریس کانفرنس میں کہنا تھا مجموعی طور پر 40 ہزار کروڑ روپے عوامی مراعات اور ووٹ خریدنے کے لیے استعمال کیے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرشانت کشور کی جَن سوراج پارٹی نے بہار اسمبلی انتخابات کے بعد الزام عائد کیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی حکومت نے عالمی بینک سے حاصل کردہ 14 ہزار کروڑ روپے کے قرض کو اور مجموعی طور پر 40 ہزار کروڑ روپے عوامی مراعات اور ووٹ خریدنے کے لیے استعمال کیے۔ پارٹی کے قومی صدر ادے سنگھ نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ مکھیا منتری مہلا روزگار یوجنا کے تحت ہر خاتون کو 10 ہزار روپے منتقل کیے گئے اور یہ رقم انتخابات سے ایک دن قبل تک جاری رہی۔

اہم خبریں سے مزید