• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہار انتخابات، تجارشوی یادیو نے بہن کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرا دیا، چپل بھی پھینکی

کراچی (نیوز ڈیسک) بہار انتخابات کے بعد تجارشوی یادیو نے بہن کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرادیا، چپل بھی پھینکی، دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی، روہنی نے خاندان سے علیحدگی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ روہنی اچاریہ نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں والد لالو یادیو کو گردہ عطیہ کرنے پر بدسلوکی اور توہین کا سامنا کرنا پڑا، اور انہیں “یتیم” قرار دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہار اسمبلی انتخابات 2025میں رشیہ جناتا دل (RJD) کی محض 25 نشستیں جیتنے کے بعد پارٹی کے سربراہ تجارشوی یادیو نے اپنی بہن روہنی اچاریہ پر شکست کا الزام لگایا۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ دوپہر یادیو اور اچاریہ کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی جس میں یادیو نے کہا کہ "تمہارے کارن ہم چناؤ ہار گئے، تمہارا ہائے لگ گیا ہم لوگوں کو"، اور غصے میں چپل بھی پھینکی۔ روہنی نے بعد میں خاندان سے علیحدگی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا اور سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہیں پارٹی کے سینئر عہدیدار سنجے یادیو اور رامیز کی ہدایت پر بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ساران سے لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد بھی وہ پارٹی کے لیے کام کر رہی تھیں لیکن بہار انتخابات میں پارٹی کی ناکامی بتایا کہ انہیں اپنی خودداری اور سچائی کی حفاظت کے لیے یہ توہین برداشت کرنا پڑی اور خواتین و بہنوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنے خاندان اور بچوں کا خیال خود رکھیں۔
اہم خبریں سے مزید