• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کا بونوٹے آلو، منفرد ذائقہ اور محدود پیداوار، قیمت تین لاکھ روپے فی کلو

کراچی (نیوز ڈیسک) فرانس کا بونوٹے آلو، منفرد ذائقہ اور محدود پیداوار، قیمت تین لاکھ روپے فی کلو ہے۔ سالانہ پیداوار صرف 100ٹن، موسم صرف 10دن کا ہوتا ہے، لوگ لمبی قطاریں لگا کر خریدتے ہیں۔ دنیا کا سب سے مہنگا آلو Le Bonnotte فرانس کے Île de Noirmoutier جزیرے پر اگتا ہے اور اس کی قیمت عام طور پر دولاکھ سے ڈھائی لاکھ فی کلوگرام تک ہوتی ہے، بعض اوقات یہ تین لاکھ سے اوپر تک بھی پہنچ جاتی ہے۔ یہ آلو ریتلی زمین میں اگایا جاتا ہے جسے سمندری جڑی بوٹیوں اور algae سے زرخیز بنایا جاتا ہے، اور اس کی پیداوار سالانہ صرف 100 ٹن ہے جبکہ موسم صرف 10 دن کا ہوتا ہے، اسی وجہ سے لوگ لمبی قطاریں لگا کر خریدتے ہیں۔ عالمی سطح پر آلو کی قیمتیں جاپان میں Rs 262، تائیوان Rs 251، ہانگ کانگ Rs 232، فلپائن Rs 218، سنگاپور Rs 202، انڈونیشیا Rs 134، تھائی لینڈ Rs 132، ویتنام Rs 91، چین Rs 87 اور ملائشیا Rs 81 فی کلوگرام ہیں، لیکن Le Bonnotte اپنی کمیابی اور منفرد ذائقے کی وجہ سے سب سے مہنگا اور مقبول آلو سمجھا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید