• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے فیورٹ گلوکار پاکستان آئیڈل کے ججز پینل پر ہیں، ماہرہ خان

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) فلموں اور ٹیلیویژن ڈراموں کی سپر اسٹار ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میرے سارے فیورٹ گلوکار پاکستان آئیڈل کے ججز پینل پر بیٹھے ہوئے ہیں۔استاد راخت فتح علی خان،فواد خان،بلال مقصود اور زیب، یہ سب سریلے گلوکار ہیں۔فواد خان کو سپورٹ کرنے کے لئے پاکستان آئیڈل کے سیٹ پر بھی گئی تھی۔موسیقی اور رسیلے گیتوں کو بے حد پسند کرتی ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔سپر ہٹ فلم مولاجٹ کی کامیاب اداکارہ ماہرہ خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے بر صغیر کے مقبول ہیروز کے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا۔مجھے شاہ رخ خان، فواد خان، فہد مصطفی اورہمایوں سعید کے ساتھ پسند کیا گیا۔اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کی پوری کوشش کرتی ہوں۔کراچی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے خوب صورت اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ایک پرابلم ہے، یہاں آتے تو سب ہیں، مگر اسے کوئی اون نہیں کرتا۔ یہ دیکھ کر مجھے تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ حکمرانوں سے درخواست کروں گی کہ اس شہر کو دیکھیں اور اس کی حالت کو ٹھیک کریں۔کراچی سب سے پیار کرتا ہے۔جو کراچی آتا ہے، وہ یہاں کا ہو کر رہ جاتا ہے، کیوں کے یہاں کو لوگوں میں برداشت بہت ہے۔ہم نے یہاں نے یہاں ہولی اور دیوالی بھی دیکھی ہے،۔میری بیسٹ فرینڈ بوھری اور اغا خانی تھیں ۔کراچی کے لوگ کھلے دل کے ہیں۔میں کراچی میں پیدا ہوئی ہوں اور کراچی میری جان ہے۔
اہم خبریں سے مزید