• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائیگی، محسن نقوی

لاہور (اے پی پی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ہوگی، ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے، ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، ایف آئی اے یا کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال ائیرپورٹ کا اچانک دورہ کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر انکے ساتھ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین تھے۔ دونوں وزرا 2گھنٹے تک ائیرپورٹ پر موجود رہے اور امیگریشن پراسیس کا مشاہدہ کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاونٹرز پر رش دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا اور پراسیس جلد نمٹانے کے احکامات دیئے۔دونوں وزرا نے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس کے بارے میں پوچھا۔
اہم خبریں سے مزید