• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹلی‘اسکریپ کی دکان میں دھماکا‘ 3 جاں بحق‘ متعدد زخمی

کوٹلی (ایجنسیاں)آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں اسکریپ کی دکان میں دھماکے سے 3افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔دھماکہ سے پورا علاقہ لرز اُٹھا اور اسکی آواز دور دور تک سنائی دی گئی‘ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔مقامی افراد کے مطابق کچرا اٹھانے والے بچے غلطی سے مائن (بارودی سرنگ ) اٹھا کر دکان پر لائے جو بعد ازاں پھٹ گیا‘ مقامی رہائشیوں کے مطابق ایل او سی سے کے قریب بچھائے مائنز دریا میں بہہ کر کوٹلی کی جانب آجاتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید