اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تاستمبر 2025کے دوران سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے مجموعی نقصانات ایک171ارب روپے ہوگئےجس میں ڈسکوزکی نااہلی اورچوری کی مد میں کیے گئے نقصانات87ارب روپے اوربجلی وصولیوں کےنقصانات 84ارب روپے رہے،رواں مالی سال جولائی تا ستمبر میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات میں گزشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں68ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات جاری رہے جس کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تاہم سالانہ بنیادوں پر ڈسکوز کے نقصانات کم ہوئے،پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا ستمبر میں سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات 171ارب روپے رہے جو گذشتہ سال جولائی تا ستمبر کے مقابلے میں 68 ارب روپے کم بنتے ہیں،دستاویز کے مطابق جولائی تا ستمبر 2024میں ڈسکوز کے مجموعی نقصانات 239 ارب روپے تھےجس میں ڈسکوزکی نااہلی وچوری کی مد میں کیے گئے نقصانات 113ارب روپے اور بجلی وصولیوں کےنقصانات126 ارب روپے تھے۔