• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس بار زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائینگے، پالیسیاں عوامی مفاد میں بنیں گی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہاس بار زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائیں گے، پالیسیاں عوامی مفاد میں بنیں گی،سب سے زیادہ قربانیاں کے پی کے عوام نے دیں،نیٹ ہائیڈل پروفٹ میں ہمارے 2200 ارب روپے بقایہ ہیں،۔پشاور بیوٹی فکیشن تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ پشاور صوبہ کا دارالخلافہ ہے اور اس کو خوبصورت ترین بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ قربانیاں کے پی کے عوام نے دی ہیں، نیٹ ہائیڈل پروفٹ میں ہمارے 2200ارب روپے بقایہ ہیں، اب تک 700ارب روپے ہمارے قبائلی اضلاع کے بنتے ہیں جن میں 500ارب اب بھی بقایہ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید