اسلام آباد(اے پی پی)قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال میں قانون سازی کی رفتار تیز،36بلز منظور،27ویں آئینی ترمیم سمیت 26 سرکاری اور 10 نجی بلز کی منظوری،پارلیمانی کارکردگی میں اضافہ،اہم ترامیم پاس ،موجودہ قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے دوران قانون سازی میں نمایاں تیزی دیکھنے کو آئی ہے،28 مارچ 2025 کو شروع ہونے والی دوسرے پارلیمانی سال کے دوران 27 ویں آئینی ترمیم سمیت 26 مختلف سرکاری بلز منظور کئے گئے ہیں جبکہ اس دورانیہ کے دوران ممبران کی جانب سے پیش کئے 10 نجی بلز بھی منظور ہوئے۔