کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کے منصوبے مسترد کر دئیے، امریکی اشارے کے باوجود موقف برقرار، اردن کے مغرب میں فلسطینی ریاست قبول نہ کرنیکا اعلان، امریکی قرارداد میں پہلی بار حوالہ، اسرائیلی دائیں بازو کا سخت ردعمل، دی نیشنل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیٹن یاہو نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اردن کے مغرب میں کسی بھی فلسطینی ریاست کو قبول نہیں کریں گے، اور ان کا موقف امریکہ کی تازہ تجویز کے باوجود تبدیل نہیں ہوا۔ یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکہ نے اقوام متحدہ میں غزہ امن عمل کے لیے مسودہ قرارداد پیش کی، جس میں پہلی بار فلسطینی ریاست کا حوالہ شامل تھا، جس سے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے رہنماؤں میں سخت غصہ پیدا ہوا۔ نیتن یاہو کے ساتھ وزیر دفاع اسرائیل کاتز اور وزیر خارجہ گڈیون سار نے بھی فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت میں بیانات دیے۔