• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایئر شو آج سے ہوگا پاکستانی پائلٹس مرکزِ نگاہ ہوں گے

دبئی(سبط عارف)دبئی ایئر شو پیر سے ہوگا، پاکستانی پائلٹس مرکزِ نگاہ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ایوی ایشن کا بڑا ایونٹ دبئی ایئر شو پیر ( آج ) سے شروع ہو رہا ہے، جہاں دنیا کی جدید ترین جنگی اور کمرشل ہوائی مشینری نمائش میں پیش کی جائے گی۔ ایوی ایشن ماہرین کے مطابق اس سال ایئر شو میں پاکستان ایئر فورس اور اس کے پائلٹس مرکز توجہ ہوں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایئر فورس کی حالیہ فضائی مہارت، آپریشنل کارکردگی اور پاکستانی ائرفورس کی معرکہ بنیان مرصوص میں غیر معمولی پرفارمنس نے عالمی فضائی پاورز کی دلچسپی میں اضافہ کیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستانی پائلٹس کی تکنیکی مہارت اور پروفیشنلزم اب عالمی ایئر پاورز کیلئے تحقیق اور تجزیے کا اہم حوالہ بن چکا ہے۔ایئر شو میں رنگارنگ فضائی کرتب، خصوصی ایئر بیٹس، اور مختلف جنگی جہازوں کے مظاہرے ہوں گے۔ توقع ہے کہ پاکستان ایئرفورس کے فضائی مظاہرے اس بار نئی تاریخ رقم کریں گے اور پاکستان کی فضائی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر مزید نمایاں کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید