کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)کریم آباد انڈر پا س جنوری میں بھی ٹریفک کے لئے نہیں کھل سکے گاتعمیرکی راہ میں حائل سوئی سدرن گیس اورکے الیکٹرک کی لائینیں اور پول شفٹ نہ کئے جاسکےسندھ گورنمنٹ کے اس میگا پروجیکٹ کوجنورری میں مکمل کرنے کی فائنل تاریخ دی گئی ہےلیکن منصوبے پر کام کرنے والے کنسلٹنٹ اور ٹھکیدار کے ذرائع نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نےانڈررپاس کی راہ میں آنے والی 6قطرکی لائن کو شفٹ کرناہے پائپ سائٹ پر رکھ دئے گئے ہیں لیکن انہیں ڈالنے کا کام سست روی کا شکار ہے دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی چند کھمبے منتقل کر نا ہے ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلٹی سروسز کی منتقلی کےلئے دونوں اداروں کو مکمل ادائیگیاں کی جا چکی ہیں انڈر پاس کا 80فی صد کامکمل ہو چکا ہےیوٹیللٹی سروسز ووالےحصے پر کام سست روی کا شکار ہےاگر یوٹیلٹی سروسز فوری منتقل کر دی جائیں تو اسے جنوری میں آسانی کے ساتھ ٹریفک کے لئے کھو لاجاسکتا ہے۔