• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب، ڈھائی برس میں 8397 ارب روپے ریکور کرنے کا نیا ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 1999میں اپنے قیام سے لیکر فروری 2023تک 23سال میں 883.58ارب روپے کی وصولیاں کیں جبکہ گذشتہ ڈھائی سال مارچ 2023 سے اکتوبر2025کے دوران8397.75ارب روپے ریکورکرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور ریکوریوں کا تناسب 23 سال کی نسبت ڈھائی سال میں دس گنا زیادہ (947) فیصد رہا ہے۔اتوار کو جاری بیان کے مطابق نیب کی اداراہ جاتی اصلاحات کے اعدادوشمار سامنے آگئے ہیں- نیب کے قیام 1999 سے فروری 2023 تک 23 سال میں 883.58 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں - گذشتہ ڈھائی سالوں مارچ 2023 سے اکتوبر 2025کے دوران نیب نے 8397.75 ارب روپے ریکوری کر کے ریکارڈ قائم کیا ۔گذشتہ ڈھائی سالوں میں ریکوریزکا تناسب بہ نسبت 23سالوں کے 10 گنا زیادہ (947فیصد) ہے۔
اہم خبریں سے مزید