• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنے کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود 90 فیصد شوگر ملزغیر فعال

کراچی(این این آئی)ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے گنے کی بمپر پیداوار کے باوجود چینی کی قیمتوں کے بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رئوف ابراہیم کے مطابق شوگر ملوں کی جانب سے 100فیصد کرشنگ شروع نہ کیے جانے سے منظم انداز میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے۔ فی الوقت صرف 10فیصد شوگر ملزگنے کی کرشنگ کررہی ہیں اور باقی ماندہ 90 فیصدملزنے سیزن کے باوجود گنے کی کرشنگ کا آغاز نہیں کیا ہے۔رئوف ابراہیم کے مطابق 100فیصد کرشنگ سے فی کلوگرام چینی کی قیمت 120روپے کی سطح پر آنے سے عوام کو ریلیف مل سکتا ہےرواں سال گنے کی 25فیصد سے زائد پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے لیکن بمپر پیداوار اور امپورٹ کے باوجود عوام کو چینی زائد قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید