• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں ہوائی فائرنگ سے ایک اور معصوم چراغ گل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہوائی فائرنگ نے ایک اور معصوم زندگی کا چراغ گل کردیا ،تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانہ کی حدو د اورنگی ٹائون ملت کالونی میں گولی لگنے سے 5سالہ برہان ولد فیصل جاں بحق ہوگیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ متوفی بچہ کی میت کو جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او تھانہ اقبال مارکیٹ سب انسپکٹر شہباز گجر نے بتایا ہے کہ متوفی بچہ اپنے والدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ گولی آکر اسکے سر پر لگی جس سے اسکی موت واقع ہوئی ،متوفی بچہ انٹر بورڈ آفس کے قریب کا رہائشی ہے اورنگی ٹائون میں اپنے پھپو کے گھر آیا ہوا تھا واپس گھر جاتے ہوئے واقعہ پیش آیا ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی میت ورثاء کے حوالے کردی ۔
اہم خبریں سے مزید