کراچی (اسد ابن حسن) قومی ایئر لائن کی منقسم انتظامیہ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کمپنی لمیٹڈ اور پی ائی سی ایل نے8مختلف طیاروں کے 59831اسپیر پارٹس اور گراؤنڈ ہینڈلنگ گاڑیوں کے 4134آٹو پارٹس فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں زیادہ تر پارٹس قابل استعمال اور کچھ قابل مرمت ہیں۔ جن طیاروں کے پارٹس فروخت کیے جائیں گے ان میں B747-200, B747-300, A-310,A--300, 737, B-707 اور Foker شامل ہیں۔