• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ناظم الامور کی عطا تارڑ کو انکے بھائی کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کو انکے بھائی کے گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کا بلا مقابلہ رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اتوار کو ایوان صدر کی ضیافت میں ان سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور نے کہا کہ عوام کی طرف سے انکی حکومت اور انکے خاندان پر اعتماد کا اس سے اظہار ہوتا ہے نیٹلی بیکر کو بتایا گیا کہ عطا تارڑ نے لاہور میں بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی کے انتخاب میں شکست دی تھی تو اس پر بھی انہوں نے خوشگواری ظاہر کی اس پر عطاء اللہ تارڑ نے امریکی ناظم الامور کو بتایا کہ انتخابی کامیابی کے بعد بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی تو میں نے ان سے ھاتھ ملایا لیکن بلاول آگے بڑھ کر مجھ سے گلے ملے اور مبارک دی امریکی ناظم الامور نے اس پر خوشی کا اظہار یہ کہہ کر کیا کہ ایسا عمل ہی جمہوریت کے فروغ کا ذریعہ بنتا ہے اور یہی اچھی جمہوریت کی نشانی ہے۔
اہم خبریں سے مزید