• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میمن گوٹھ، باڑے میں آتشزدگی، ایک بھینس اور4 بکریاں جھلس کر ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میمن گوٹھ جانوروں کے باڑے میں آتشزدگی کے باعثایک بھینس اور4بکریاں جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کی حدود کے علاقے میمن گوٹھ تھانہ کی حدود درسانو چنوحاجی راضو گوٹھ میں باڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی،علاقہ مکینوں نے اپنے مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور بیشترمویشوں کوبھی بچایا لیا،باڑے میں آتشزدگی کے باعث ایک بھینس اور 4 بکریاں جھلس کرہلاک ہوگئیں،آتشزدگی کے دوران کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا،فوری طورپرباڑے میں آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہ ہوسکی،جلنے والا باڑا پیر بخش بلوچ نامی شہری کا بتایا جاتا ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔
اہم خبریں سے مزید