• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ چلڈرن ڈے کی مناسبت سے یونیسیف اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیراہتمام تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) ورلڈ چلڈرن ڈے کی مناسبت سے یونیسیف اورمحکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی گئی،چلڈرن ڈے تقریب میں ڈسٹرکٹ ملتان جھنگ اور مظفر گڑھ کے بچوں نے آرٹ ورک کے ذریعے مستقبل کے خوابوں کو پینٹنگ پر نچھاور کیا، مہمان خصوصی سپیشل سیکرٹریہائر ایجوکیشن محمد سرفراز، ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق یونیسف کی چیف فیلڈ آفیسر صباحت امبرین سانجھ پریت کے چیف ایگزیکٹیو اور معروف فائن آرٹسٹ مس نگار نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محمد سرفرازنے خطاب میں بچوں کی تعلیم صحت بنیادی حقوق آزادانہ رائے کا استعمال جنسی تشدد بارے شرکاء کو آگہی دی۔
ملتان سے مزید