کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وے دنبہ گوٹھ کے قریب تیزرفتار گاڑی نے اسکوٹی موٹر سائیکل کوٹکرماردی جس کے باعث اسکوٹی موٹر سائیکل پرسوار2خواتین پل سے نیچے جا گریں جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی،حادثے میں جاں بحق وزخمی خواتین بحریہ ٹاؤن کی رہائشی اورپیشے کےلحاظ سے ٹیچرز ہیں،پولیس نے حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی کو تحویل میںلےلیا، سپرہائیوے پنجاب بس اڈے کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اوردوسرا شدید زخمی ہوگیا،حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع پر سے فرارہوگیا۔تفصیلات کےمطابق گڈاپ ٹاؤن تھانے کی حدود سپرہائیوے دنبہ گوٹھ کے قریب تیزرفتار کرولا گاڑی نے اسکوٹی موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل پر سوار 2خواتین پل سے نیچے جا گریں جس کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں، حادثے کی اطلاع پرعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی جبکہ پولیس اورریسکیو اداروے بھی پہنچ گئے ،حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کو قریبی اور دوسری خاتون کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، عباسی شہید اسپتال منتقل کی جانے والی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ،پولیس کے مطابق حادثےمیں جاں بحق خاتون کی شناخت20سالہ سمرا شیخ دخترحاتم شیخ اورزخمی خاتون کی شناخت 37سالہ رابعہ نازدختر شاہد علی کے نام سے ہوئی ہے،حادثے میں جاں بحق اورزخمی خاتون بحریہ ٹاؤن کی رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ٹیچرہیں، جاں بحق وزخمی خاتون اسکوٹی موٹرسائیکل پرسوارتھی اوربحریہ ٹاؤن سے شہرکی جانب جا ری تھی کہ دنبہ گوٹھ کے قریب تیزرفتاری گاڑی نے انہیں ٹکرماردی جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل سواردونوں خواتین پل سے نیچے جا گریں، جاں بحق و زخمی خواتین شہرمیں کسی کوچنگ سینٹر یا کسی اورپرائیویٹ تعلیمی ادارے میں پڑھاتی ہیں، حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئےگاڑی کوتحویل میں لیکرکے ڈرائیورکاشف عزیزکوحراست میں لے لیا اور حادثے میں متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے، سچل تھانےکی حدود سپرہائیوے پنجاب بس اڈے کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکررجسٹریشن نمبرٹی اے ایف 242 نے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے باعث موٹرسائیکل سوارایک شخص موقع پرجاں بحق اوردوسرا شدید زخمی ہوگیا جنہیں پہلےڈاؤ اسپتال اورپھر قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ حارث ولد جہانزیب جبکہ زخمی کی شناخت مستجاب ولد سجاد کے نام سے کی گئی، پولیس کے مطابق حادثے کے بعد واٹرٹینکرکا ڈرائیور ٹینکر موقع پر چھوڑ کر فرارہوگیا ہے ، پولیس نے واٹرٹینکرکوتحویل میں لیکرتھانے منتقل کردیا ہے اورڈرائیورکی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہیں۔