کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر کورٹ میں پاکستان اسٹیل ملزکے سیکیورٹی انچارج دائود کیانی ضمانت کیلئے آئے ،اس دوران دائود کیانی کی ملیر کورٹ میں وکلاء کے ساتھ کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور نوبت لڑائی جھگڑے تک آ ن پہنچی ،ایس ایچ او تھانہ ملیر سٹی عدیل احمد شاہ نے بتایا ہےکہ دائود کیانی کے خلاف اسٹیل ٹائون تھانہ میں مقدمہ درج تھا ،آج وہ ملیر کورٹ آئے تو انکا وکلاء کے ساتھ لڑائی ہوئی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکےدائود کیانی کو گرفتار کرلیا ۔