کراچی (جنگ نیوز) سندھ میں روحانی ، ثقافتی ، تفریحی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کے تعاون سے ٹریول ایجنٹس ، ٹور آپریٹرز، وی لاگرز، سفرنامہ نگاروں کیلئے ایوارڈز کی خصوصی تقریب آج (منگل کو) سہ پہر 3بجے مولوی تمیزالدین خان روڈ پر واقع مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ ہوں گے ۔