کراچی (اسٹاف رپورٹر)کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پرگودام میں چوری کرنے والا سیکیورٹی گارڈ کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گودام میں چوری کرنے والا سیکیورٹی گارڈ دانش کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے بھاری مالیت کا چنا اورمویشی برآمد کر لیے پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ موچکو میں درج ہے ملزم کے دیگرمفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔