• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم سے ترقی کا سفر جماعت اسلامی کا وژن ہے، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ تعلیم سے ترقی کا سفر جماعت اسلامی کا وژن ہے، موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے، گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے لیے 50کمپیوٹرز کی فراہمی ایک قیمتی تحفہ ہے، ٹیکنالوجی ایمپاور منٹ کے نام سے گلبرگ ٹاؤن کی یہ کاوش لائق تحسین ہے اور اس پر ٹاؤن چیئر مین سمیت ٹاؤن کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، جماعت اسلامی کا عزم ہے کہ اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے اور تعلیم و صحت سمیت ہر شعبے میں اہل کراچی کی خدمت کرتے رہیں گے، منعم ظفر خان نے وزیر اعظم کی کراچی آمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ بعد شہباز شریف کراچی آئے ہیں جب وہ وزیر اعظم نہیں تھے توانہوں نے کہا تھا کہ میں کراچی کو پیرس بنا دوں گا، ہم ان سے کہتے ہیں کہ آپ کراچی کو پیرس نہ بنائیں، کراچی کو اس کا حق دیں، کراچی جتنے وسائل دیتا ہے اسے وہ وسائل واپس لوٹا دیں، ہم خود کراچی کو تعمیر بھی کریں گے اور ترقی بھی دیں گے،اس کی رونقیں بحال کریں گے، یہ شہرا ہمارا ہے، ہم اس کے ہیں اور ہم اہل کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈل بی ایریا بلاک 17میں رابعہ بصری گورنمنٹ گرلز اسکول کے آڈیٹوریم میں 50کمپیوٹرز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب اور بلاک 18میں سمن آباد ہیلتھ کیئر یونٹ کے دورے کے موقع پر ڈاکٹروں و اسٹاف سے ملاقات و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید