کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نےشہری کے اندھے قتل کامعمہ حل کرتے ہوئے مقتول کی بیوی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے مطابق جمعے کو شاہ لطیف ٹاؤن کوہی گوٹھ کے علاقے میں کلہاڑی کے وار کرکے30 سالہ امین ولد پیارو نامی شہری کو قتل کردیا تھا پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی پولیس نے دوران تفتیش خفیہ اطلاع اور ٹیکنیکل ذرائع کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت آمینہ اورعلی اکبرکے نام سے کی گئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے مطابق گرفتارملزمہ آمینہ اور ملزم علی اکبرکے درمیان چند ماہ قبل دوستی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کا فیصلہ کیا،تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم علی اکبرنے اپنے ساتھی غلام حسین کے ساتھ مل کر کلہاڑی کے وارسے مقتول کو قتل کیا۔