کراچی( اسٹاف رپورٹر )فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان زخمی ہو گیا،سرجانی میں فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق حیدری مارکیٹ تھانے کی حدود کوثر نیازی کالونی بلاک ایچ میں فائرنگ کے واقعہ میں 18 سالہ محمد سمیر ولد محمد مکی زخمی ہو گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی تنازعہ پر پیش آیا۔سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون اے میں اسٹیٹ ایجنسی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا تاہم کی جانی نقصان نہیں ہوا۔