• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ایم سی اور کے۔نائنٹی فور (K94) کا کاروباری اشتراک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سولوشن(I Solution)کے بینر تلے شہر کے بڑے کیبل میڈیا نیٹ ورک ایچ ایم سی ( HMC) اور کے ۔نائنٹی فور(K94) کا کاروباری اشتراک ہوا ،اس سلسلہ میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں اتوار کو ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں شہر کے39 کیبل آپریٹر سسٹم ہولڈر کے نمائندے شریک ہوئے ،تقریب میں سینٹر سید سرمد علی بطور مہمان خاص شریک تھے جبکہ انکے علاوہ صوبائی وزیر سید نجمی عالم،چیئرمین آباد حسن بکشی ،ایم پی اے شارق جمال ،اسٹار مارکیٹنگ کے چیئرمین واثق نعیم و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شریک تھیں، مقررین نے آئی سولوشین کے بینر تلے شہر کے بڑے کیبل میڈیا نیٹ ورکس کے کاروباری اشتراک کو انڈسٹری کی ترقی کے لئے نیک شگن قرار دیا گیا ہے،سینیٹر سید سرمد علی نے کہا ہےکہ کیبل میڈیا نیٹ ورکس کے اس اشتراک سے تمام اسٹیک ہولڈر کو ترقی کےسفر میں آگے بڑھنے کے نئے راہیں ہموار ہونگی،اور اس انڈسٹری سے وابسطہ لوگوں کو ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ون ونڈو آپریشن میسر ہوگا ،سید نجمی عالم نے کہاکہ شہر میں نصب کھمبوں میں کیبل کی تاروں سے شہر کی خوبصورتی خراب ہورہی ہے ، ،آئی سولوشن کے پیٹرن ان چیف رئوف ناگوری نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ کیبل آپریٹرز کی اس سے پہلے اس طرح کی کوئی تقریب منعقدنہیں ہوئیکراچی شہر میں ماضی میں جو ہوتا رہا ہے کہ وہ اب نہیں ہونے دیں گے اور کیبل آپریٹرز کے لئے ان کے مسائل کے حل کے آئی سولوشن کی شکل میں ون دنڈو آپریشن میسر ہوگا۔تقریب کے اختتام پر آئی سولوشن کے ساتھ شامل ہونے کے لئے کیبل آپریٹرسسٹم ہولڈرز میں یادگاری شیلڈز بھی پیش گئیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید